بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ

ماہرین صحت اور فلاحی اداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔

وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے مطابق چند ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی، مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔

ڈاکٹر شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ضروری سامان لے کر جمہوریہ ترکیہ سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیلابی علاقوں میں ٹائیفائیڈ، ہیضے کی مشترکہ ویکسین ہر شخص کو لگائی جائے۔

ماہر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے کہا ہے کہ سیلابی علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، خسرہ، پولیو پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے ہیں،سیلاب سے متاثرہ بچوں میں ویکسینیشن کیلئےفوری اقدامات کیےجائیں۔

الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سیلاب زدگان کے علاج کیلئے ایک ارب روپے کی دوائیں درکار ہیں۔

الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن نے کہا کہ درکار ادویات، اشیاء کی لسٹ بنالی ہے، اس کے علاوہ ادویات عطیہ نہ کریں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ادویات کی لسٹ پاکستان ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کی مشاورت سے بنائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.