بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوبیس گھنٹے میں بڑا سیلابی ریلا تونسہ پہنچے گا

آئندہ 24 گھنٹے میں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ خان پور کے قریب چاچڑاں شریف کے مقام پر 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریا کے کنارے سیکڑوں دیہات اور وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں اور کئی مکانات گر گئے۔

انتظامیہ نے بستیاں اور دیہات خالی کرنے کا اعلان بھی کردیا جبکہ لیہ میں کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ 77 اسکولوں اور 11 مراکز صحت میں بھی پانی داخل ہوگیا۔

سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ امداد کا مقصد متاثرین کو فوری خوراک، صاف پانی، مالی مدد اور پناہ گاہ دینا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوٹری بیراج پر بھی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.