بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ستمبر: سندھ، بلوچستان میں معمول سے زائد بارشیں متوقع

سندھ اور بلوچستان میں ستمبر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، جن کی شدت جولائی یا اگست جیسی نہیں ہوگی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں 14 یا 15 ستمبر سے مون سون ہوائیں دوبارہ داخل ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران ملک کےجنوبی حصوں میں بھی مون سون ہواؤں کے دوبارہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق 80 فیصد مون سون بارشیں برس چکی ہیں، سندھ اور بلوچستان میں ستمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں، بارشوں کی شدت جولائی، اگست جیسی نہیں ہوگی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون سیزن ستمبر کے آخری ہفتے یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی آسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.