بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ آفریدی کا آج سے ری ہیب شروع ہو گا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دبئی سے لندن پہنچ گئے، ابتدائی چیک اپ کے بعد آج ہی سے ان کا ری ہیب شروع کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شاہین آفریدی کا لندن میں ری ہیب مکمل کرانے فیصلہ کیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں جن کی نگرانی میں شاہین ری ہیب کریں گے۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب لندن میں مکمل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.