best place for discreet hookups married gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Uniondale galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کے کوڑے دان بھی اسمارٹ ہوگئے

امریکا میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باوجود بھی سان فرانسسکو کی انتظامیہ نے شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ 

انتظامیہ نے شہر کے لیے نئے جدید کوڑے دان ڈیزائن کروائے ہیں اور ہر پروٹوٹائپ پر 11 سے 20 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

2018ء میں سان فرانسسکو کی بلدیہ نے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم ایک جدید کوڑے دان کی ڈیزائننگ کے لیے مختص کی تھی اور یہ رقم ایک بہترین منتخب کردہ ڈیزائن کے 3000 ڈبے بناکر اُنہیں شہر بھر میں رکھا جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس کام کے لیے یہ شرط تھی کہ کوڑے دان جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہو اور دیکھنے میں بہت خوبصورت ہو، اسی لیے ان کی ڈیزائننگ پر خاص توجہ دی گئی۔

سان فرانسسکو کی انتظامیہ نے اسمارٹ کوڑے دان کے 3 حتمی ڈیزائن  منتخب کرکے انہیں مشہور مقامات پر لگایا ہے اور عوام سے ووٹ کے ذریعے بہترین ڈیزائن کی رائے مانگی ہے۔

ان تینوں ماڈلز کو 60 روز تک کے لیے مختلف عوامی مقامات پر رکھا گیا ہے اور کیو آر کوڈ کے ذریعے عوام سے بہترین ڈیزائن کے انتخاب کے لیے ووٹ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

ان ماڈلز کے پروٹوٹائپ کی ڈیزائننگ پر 11 سے 20 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ہیں اور  بڑے پیمانے پر تیاری کے بعد بھی ایک کوڑے دان کی قیمت 2000 سے 3000 ڈالر سے کسی طرح کم نہیں ہوسکےگی۔

بیوی سے مسلسل جھگڑوں اور مار پیٹ کے بعد بھارت کے ایک شخص نے کھجور کے درخت کو ہی اپنا مسکن بنالیا۔

ان تینوں ماڈلز میں ایک سینسر لگا ہوا ہے جو کوڑے دان کے بھرنے پر انتظامیہ کو سگنل بھیجتا ہے۔ 

تینوں ماڈلز کو ان کے ڈیزائین کے حساب سے الگ الگ نام بھی دیے گئے ہیں۔

ایک ماڈل کو نمک دانی کی شکل کا ہونے کی وجہ سے’سالٹ اینڈ پیپر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت11 ہزار ڈالر ہے، دوسرے ماڈل کا نام ’سلم سلہیٹ‘ ہے اور اس کی قیمت 18 ہزار 8 سو ڈالر ہےجبکہ تیسرے ڈیزائین کے ماڈل کو ’سوفٹ اسکوائر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 20 ہزار 9 سو ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.