بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاردیک پانڈیا پاکستان کیخلاف کب جذباتی ہوئے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے چیلنج بھی تھا۔

بھارتی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جڈیجہ کے ساتھ جاری ویڈیو پیغام میں ہاردیک پانڈیا نے کہا کہ بھارتی ٹیم اپنے شروع کے تین بیٹرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے، اس بار ہمیں بھی ٹیم کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملا۔

ہاردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف پوری اننگز میں ایک بار ہی جذباتی ہوا جب جڈیجہ آؤٹ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور جڈیجہ 7 سے 8 سالوں سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، مستقبل میں بھی ہمارے ٹاپ تھری بیٹرز آؤٹ ہو جاتے ہیں تو یہ میچ ہمیں یاد آئے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ کھیلنا اور زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.