whisper hookup what is the best gay hookup app hookup Longmeadow hookup by tinder bbw hookups app knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس کیوں ملتوی ہوا؟

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث جاری امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا یہ اجلاس بلایا تھا جس میں سیلاب متاثرین کی امدادی کا رروائیوں پر بریفنگ دی جانی تھی۔

واضح رہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی متاثر ہو چکی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات سندھ میں 53 رپورٹ ہوئیں، اسی دوران خیبر پختون خوا میں 16، گلگت بلتستان میں 5، بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 1136 افراد میں 386 بچے، 501 مرد اور 227 خواتین شامل ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سےاب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں 402 ہوئی ہیں جبکہ 14 جون سے اب تک بلوچستان میں 244، خیبر پختون خوا میں 258، پنجاب میں 168 اموات ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.