بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان، سیلاب سے مزید 2 افراد جاں بحق

بلوچستان میں سیلاب سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے، اس طرح صوبے میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 250 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جعفرآباد کی تحصیل اوستہ محمد کو بھی پانی نے گھیر رکھا ہے، صحبت پور کے علاقے بھنڈ میں بھی صورتحال شدید ابتر ہے۔ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں اور گھر زیرِآب ہیں۔

دوسری جانب نصیر آباد میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.