بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان حکام روس سے پیٹرول و بینزین خریداری کے معاہدے کے قریب

افغانستان میں طالبان حکام روس سے پیٹرول اور بینزین کی خریداری کے معاہدے کرنے کے قریب ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کا سرکاری وفد روسی دارالحکومت میں ہے، افغان وفد گندم، گیس اور تیل کی فراہمی کے معاہدوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

افغان حکام کے مطابق توقع ہے روس سے معاہدوں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ترجمان افغان وزارت اقتصادیات کا کہنا ہے کہ روس اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے متن پر کام کیا جارہا ہے، پیٹرول اور بینزین (کیمیکل) پر دونوں ممالک متفق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب روس نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.