
امریکا کی ریاست انڈیاناپولس میں ہوٹل کے باہر فائرنگ سے نیدرلینڈز کی فوج کا ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوگئے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق تینوں اہلکار ڈچ کمانڈو کور کے رکن تھے جو انڈیانا میں جاری ایک فوجی مشق میں حصہ لے رہی ہے۔
ہفتے کی صبح چار بچے ہوٹل کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈچ فوج اہلکاروں اور حملہ آور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ کردی۔
نیدرلینڈز کی وزارت دفاع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس ہوٹل کے باہر ہوا جہاں ڈچ اہلکار قیام پذیر ہیں۔
Comments are closed.