
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پیدا کی گئی مشکلات پر بڑی محنت سے قابو پایا، آئی ایم ایف کی امداد کو روکنے کی کوشش کی گئی، آئی ایم ایف ن لیگ کو امداد نہیں دے رہا۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے اور دیوالیہ ہو جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آڈیو میں ملک کی تباہی کی پلاننگ ہمیں نظر آئی ہے، یہ لوگ اقتدار کے لیے ملک کی سالمیت بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے 3 کروڑ کے قریب لوگ متاثر ہوئے، ابھی خطرہ ٹلا نہیں، ضرورت ہے کہ قوم اس وقت متحد ہوکر اس آفت کا مقابلہ کرے، نواز شریف نے بھی پیغام دیا کہ سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔
Comments are closed.