بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سبزیوں کے سرکاری اور مارکیٹ نرخ میں نمایاں فرق

سیلاب کی تباہ کاریوں کے ساتھ ہی ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے۔

ملک میں سیلاب کے باعث 70 سے 80 فیصد حصے پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹیشن کا نظام بھی معطل ہے۔

شہری پریشان ہے کہ سبزیوں کے سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں نمایاں فرق ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں لہسن 280، ادرک 380، میتھی 260، شملہ مرچ 350 روپے کلو، ٹماٹر 250، پیاز 210 اور آلو کی قیمت 100 روپے فی کلو مقرر ہے۔

نرخ نامے میں گوبھی 168، مٹر 270، ٹنڈے 187، کریلے168، بینگن 90 روپے کلو ہے۔

اوپن مارکیٹ میں پیاز 400، ٹماٹر 260 اور آلو 110، گوبھی 220، شملہ 500، بھنڈی 160، میتھی 600، ٹنڈے 420، کریلے 240، بینگن 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.