بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی سے 4 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے

ترکی سے 4 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دوست ممالک نے امداد اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 2 فوجی طیارے نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئے ہیں جبکہ 1 فوجی طیارہ آج شام پہنچے گا۔

چین سے 2 طیارے آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے، بحرین نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کا 1 طیارہ بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ طیاروں میں آئے امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.