being honest about wanting hookup reddit hookup Suplee PA 4 foot by 8 foot solar panel hookup st louis hookups reddit farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانےکی کوشش کر رہےہیں، عظمیٰ بخاری

ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہر روز عمران خان خود کو فارن ایجنٹ ڈکلیئر کررہے ہیں۔ 

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے عمران خان سازش کے تحت پاکستان کو سری لنکا بنانےکی کوشش کر رہےہیں، لیکن ہم ملک دشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے عمران خان کےکہنے پر محسن لغاری، تیمورجھگڑا کو کالز کیں، اور جیسے شہبازگل نے عمران خان کے کہنے پر بغاوت پر اکسانے کا بیان دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی کسی کو شک ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر نہیں چل رہی؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کے نزدیک ریاست صرف عمران خان کا نام ہے، پاکستان کوسری لنکاصرف بنانےکی دھمکیاں نہیں دے رہےتھے بلکہ اس پر عملدر آمد بھی ہورہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو اس ملک نے سب کچھ دیا وہی اس کا سب کچھ چھین کر دیوالیہ بنانا چاہتے ہیں، لیکن پاکستانی قوم،ن لیگ اوراتحادی جماعتیں ملک دشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت 3 ماہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے، حکومتی اتحادی جماعتیں معیشت کو دوبارہ پاﺅں پر کھڑا کرنے میں لگی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.