بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوکت ترین اور صوبائی وزراء کی آڈیو سن کر سکتے میں چلی گئی: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ شوکت ترین اور پنجاب و خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ کی آڈیو سن کر میں سکتے میں چلی گئی۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اپنی سیاست کی انا کی برتری کے لیے ریاست کو ڈبونے کو تیار ہیں، اس سوچ کی عکاسی صدمے کا باعث ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آپ نے کہنا ہےاب سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ ہماری ٹریننگ ہے کہ ملک کے مفاد کو کبھی ٹھیس نہ پہنچائیں، ملک کو ٹھیس پہنچانے کی بات سنگین جرم ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا نہیں ہوا لیکن اس نے ملک کو ٹھیس پہنچانے کی بات کبھی نہیں کی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما، وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین اور پنجاب و خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ کی ٹیلیفونک گفتگو باعثِ صدمہ ہی نہیں بلکہ شرم ناک بھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے خزانہ محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آئی ہے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں شوکت ترین نے محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے کہا ہے کہ آپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے سے انکار کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.