4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup sites like craigslist hookup Suplee PA hookup Mansfield Center

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم آج سیلاب متاثرہ نوشہرہ اور چار سدہ جائینگے

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کریں گے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے بتائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوشہرہ اور چارسدہ کے دورے کے موقع پر متعلقہ حکام وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب سے ہوئے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں اللّٰہ ڈینو کے دورے پر پہنچ گئے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف امدادی کاموں کا جائزہ بھی لیں گے، وہ مہمند ڈیم کا دورہ بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج سیلاب زدگان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تونسہ شریف جائیں گی۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا ہے کہ مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقات بھی کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.