
ٹیکساس کے فورٹ ورتھ چڑیا گھر میں 10 ماہ کے ہاتھی کے بچے کی پانی کے بلبلوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 10 ماہ کے ہاتھی کے بچے کو پانی کے بلبلوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ مصنوعی بلبلے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے ایک مشین سے بنائے گئے، انتظامیہ کے مطابق ہاتھی کے بچے کو کھیلنے کے لیے ایک نئی چیز کا تجربہ کروایا گیا جسے ہاتھی کے بچے نے خوب پسند کیا ہے۔
چڑیاگھر انتظامیہ کی جانب سے ہاتھی کے اس بچے کا نام برازوس رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.