بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، مریم نواز ملتان پہنچ گئیں

جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچ گئیں۔

مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر، پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید اور وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناء اللّٰہ بھی ہیں۔

مریم نواز تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی، وہ ملتان سے براستہ سڑک تونسہ کے لیے روانہ ہو گئیں۔

لاہورپاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج …

واضح رہے کہ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.