بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت ٹاکرا: شعیب ملک نے میچ کے دوران کس کی کمی محسوس کی؟

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے دبئی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں شعیب ملک کے ہمراہ فاسٹ بولر شاہین شاہ اور محمد وسیم جونیئر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجرڈ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہیں لیکن قومی ٹیم کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.