
بیوی سے مسلسل جھگڑوں اور مار پیٹ کے بعد بھارت کے ایک شخص نے کھجور کے درخت کو ہی اپنا مسکن بنالیا۔
بھارتی ریاست اُترپردیش میں 42 سالہ رام پراویش گزشتہ ایک ماہ سے روز روز کی لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر 80 فٹ اونچے کھجور کے درخت پر رہ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام پراویش کی گزشتہ چھ ماہ سے اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑے چل رہے تھے۔
اس نے اپنی بیوی پر الزام عائد کیا کہ وہ اس پر تشدد کرتی اور ہر وقت زبان درازی بھی کرتی تھی جس سے دلبرادشتہ ہوکر اُس نے درخت پر سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے رام پراویش کے دیگر گھر والے رسی کے ذریعے کھانا اور پانی باندھ کر دے رہے ہیں۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ رام پراویش اکثر رات کے وقت میں درخت سے نیچے اترتا ہے لیکن پھر فوراً اوپر چڑھ جاتا ہے، ہم نے اس سے درخواست کی کہ نیچے آجاؤ لیکن اس نے صاف انکار کر دیا ہے۔
گاؤں کے سربراہ کے مطابق گاؤں والے رام پراویش سے پریشان ہیں کہ اس کے درخت پر رہنے کے باعث ان کی پرائیوسی متاثر ہوتی رہی ہے۔
گاؤں کی کئی خواتین نے بھی اس کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے پولیس سے مدد طلب کی ، لیکن رام پراویش نے پولیس والوں کی بھی نہیں سنی تو انہوں نے اس کی ویڈیو بنائی اور چلے گئے۔
رام پرویش کے والد کا کہنا ہے کہ روزانہ آس پاس کے گاؤں کے لوگ اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
Comments are closed.