best place for discreet hookups married hookup Monmouth Junction NJ my uber hookup curvy hookup galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلابی صورتحال پر ٹوئٹس، وزیراعظم شہباز شریف کا فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری پر اظہار یکجہتی و افسوس پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے ٹوئٹر پر پاکستان سے یکجہتی کے  اظہار کے ساتھ ساتھ اس المیے پر افسوس کا بھی اظہار کیا تھا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جوابی ٹوئٹس میں ان سے اظہار تشکر کیا۔ 

دریں اثنا فرانسیسی وزیر برائے خارجہ و یورپی امور کیتھرین کلونا نے  پاکستان کے وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔  

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے اظہار یکجہتی اور مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ یک جہتی اور مدد کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی وسیع تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔  وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ مال مویشیوں، فصلوں اور انفراسٹرکچر کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال کے مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ دو ماہ سے زائد طوفانوں اور سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 اگست کو ’اقوام متحدہ کی فلیش اپیل‘ شروع کی جائے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ ​​کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.