بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دادا کی 42 سال بعد پوتے کے ساتھ سنیما جاتے ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر 1 بزرگ شخص کی 42 سال بعد اپنے  پوتے کے ہمراہ سنیما ہال جاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

دادا دادی اور پوتے پوتیوں کے درمیان رشتہ ہمیشہ سے ہی بہت دلچسپ اور منفرد نوعیت کا رہا ہے، دادا دادی کے بزرگ ہونے کے باوجود بھی پوتے پوتیاں ان کے ساتھ وقت گزارنا اور ان گنت یادیں جمع کرنا پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک پوتا اپنے دادا کو 42 سال بعد اپنے ساتھ سنیما ہال لے کر جاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

یہ ویڈیو ڈاکٹر دیپک نامی ایک صارف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ میرے دادا آخری بار 1980ء میں سنیما گھر گئے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر اب تک اس ویڈیو کو 85 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.