بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت کو دو تین روز قبل سیلاب زدگان کا خیال آیا: عمر سرفراز چیمہ

حکومتِ پنجاب کے مشیرِ اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو دو تین روز قبل سیلاب زدگان کا خیال آیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت پچھلے 1 ماہ سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی جا رہی ہے۔

تباہ حال چارسدہ ایک اور سیلابی ریلے کے نشانے پر آگیا، مزید نقصانات کا اندیشہ ہے، خطرے سے دو چار علاقوں میں متاثرین کو واپس آنے سے روک دیا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ٹیلی تھون کرنے جا رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ کے پی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ مخیر حضرات کل کے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.