بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیرپور میں بارشوں کے بعد بیماریاں پھیلنے لگیں

سندھ کے شہر خیرپور میں بارشوں کے بعد مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد اتنی زیادہ ہیں کہ پورے ڈسٹرکٹ اسپتال خیرپور کو گیسٹرو وارڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے، 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات، 3 ہزار 451 کلومیٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.