بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورت حال پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورت حال پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس پیر کو سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔

نواز شریف نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پارٹی اراکین اور کارکنوں کو بھی اہم ہدایت کی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور  اتحادی جماعتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ سیلاب کی صورت حال پر بلائی گئی اس اے پی سی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دعوت نہیں دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.