بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب میں پھنسا شخص مدد کے لیے پکارتا رہا، مگر کوئی بچانے نہیں آیا

ہرنائی کے علاقے زردالو میں سیلابی ریلے میں مقامی شخص پھنس گیا، متاثرہ شخص لوگوں کو اپنی مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن سیلابی ریلے کی وجہ سے کوئی اسے ریسکیو کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھ سکا۔

خاتون سیاح نے بتایا کہ وہ اپر دیر میں سخت سردی سے نڈھال ہیں۔ گیلی زمین پر سو رہے ہیں، کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

گزشتہ شام مقامی انتظامیہ اور لیویز نے بھی نکالنے کی کوشش کی، اسے ڈرون کے ذریعے خوراک بھی پہنچائی گئی، آج صبح کسی وقت وہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ڈوبنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہستان میں بھی پانچ دوست سیلابی ریلے میں گھنٹوں پھنسے رہنے کے بعد طوفانی لہروں کی نذر ہوگئے تھے۔

 تیمر گرہ میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، علاقے میں حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 12 ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.