edf8329we app for plane hookups arduino led hookups hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح نے بات پھیلائی کہ میں نے IMF کو خط لکھا ہے، تیمور سلیم جھگڑا

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے یہ بات پھیلائی کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، میرے خط کو پبلک کیا گیا، معاشی مسئلوں پر ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کل مفتاح اسماعیل سے ملاقات ہوئی تھی، مفتاح اسماعیل نے کل میری تعریف بھی کی، میں مفتاح کی نیت پر شک نہیں کرتا وہ پارٹی سے مجبور ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایم او یو پر دستخط کا فیصلہ عظیم تر قومی مفاد میں کیا تھا، وفاقی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔

 تیمور جھگڑا نے کہا کہ پیر کو دوبارہ مفتاح کے پاس جاؤں گا، قومی مفاد پر سیاست نہیں کرتا۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ 50 لاکھ لوگوں کیلئے بجٹ میں 2 ارب روپے مختص تھے لیکن انہوں نے نکال دیے، 24 گھنٹوں کے اندر ہم نے آئی ایم ایف  کے ساتھ ایم او یو سائن کیا تھا۔

 تیمور جھگڑا نے کہا کہ اختلافات کے باوجود ہم نے اپنی شرائط لگا کر ایم او یو سائن کیا تھا، ہم غدار نہیں صوبے کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.