hookup bbw com free nyc hookups dailydot hookup app american hookup lisa wade pdf curvy hookup 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے نہیں، سفر کیلئے ہیں، بیرسٹر سیف

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹرز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر استعمال ہیں۔ لیکن دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کیلئے نہیں بلکہ سفر کیلئے ہیں۔ وزیراعظم سندھ کی طرح خیبرپختونخوا پر بھی نظر کرم کریں۔

علاقہ دوبیر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچوں دوست ایک بلند پتھر پر چڑھے حسرت اور بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئرز سے سیلابی صورتحال بنی۔ اپریل اور مئی میں ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ممکنہ سیلاب کیلئے اقدامات کیے تھے لیکن نقصانات ہماری توقعات سے زیادہ ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت الرٹ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دو ہیلی کاپٹرز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر استعمال ہیں لیکن دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کیلئے نہیں بلکہ سفر کیلئے ہیں۔ ایک ہیلی کاپٹر بہت چھوٹا، چار سیٹر ہے۔ دونوں ہیلی کاپٹر خوراک پہنچا سکتے ہیں مگر لوگوں کو نکال نہیں سکتے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ میں یہاں حکومت کا نمائندہ ہوں پارٹی کا نہیں۔ کل پشاور میں پارٹی کا ہونے والا جلسہ منسوخ کرنا پارٹی کا کام ہے۔ سیلابی صورتحال دیکھ کر لگتا ایسا ہے کہ کل کا جلسہ شاید منسوخ ہو جائے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف خیبرپختونخوا میں بھی آکر سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیں۔ سندھ کی مالی معاونت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم خیبرپختونخوا پر بھی نظر کرم کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.