بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کی پیرس تا پاکستان فلائٹ بند کرنے کی تیاریاں، شہری پریشان

فرانس سمیت گرد و نواح کے ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کیلئے قومی ایئرلائن لائن (پی آئی اے) کی پیرس سے پاکستان اور پاکستان تا پیرس کی انٹرنیشنل فلائٹ بند کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق اس سلسلہ میں ارباب اختیار اور پی آئی اے کے بعض افسران نے خوب ہاتھ رنگ لیے۔

ہائی سیزن کی دو فلائٹ جن کے ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے، منسوخ کردی گئیں۔

اس سلسلہ میں فرانس میں مقیم صفدر علی پاشا، ممتاز افضل، جمیل افضال، سید قربان علی اور راجی چنگیز دستگیر نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو ایک فائل ارسال کی ہے۔

فائل میں بتایا گیا کہ بیلجیئم، ہالینڈ اور فرانس میں مقیم لاکھوں پاکستانی اپنی قومی ایئرلائن کے ذریعے وطن آتے جاتے ہیں۔

مگر ایک سازش اور مال بناؤ اسکیم کے تحت پیرس سے پاکستان کی فلائٹ کورونا وائرس کا جواز بناکر بند کر دی گئی۔

پی آئی اے نے فرانس میں چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کرکے لوگوں کو یہ سروس جاری رکھی مگر چند پی آئی اے افسران اور عملے نے اس کو بھی ناکام بنا دیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ اگر نیب اس سلسلہ میں تفتیش کرے تو ہم مکمل ثبوت کے ساتھ نیب کو تمام معلومات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے فرانس میں کنٹریکٹ رکھنے والی فرم نے ہائی سیزن میں دانستہ فلائٹ منسوخ کرنے پر احتجاجی طور پر بینک روک دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی براہ راست فلائٹ بند ہونے سے لاکھوں پاکستانیوں کو سخت پریشانی جبکہ قومی ایئرلائن کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.