بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: اودے امیش للت نے سپریم کورٹ کے49 ویں چیف جسٹس کا حلف اُٹھا لیا

اودے امیش للت نے بھارتی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا، وہ نومبر میں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل صرف 74 دن تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اودےاُمیش للیت بھارتی سپریم کورٹ کے49 ویں چیف جسٹس ہیں، وہ صرف 74 روز تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائض رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اودے اُمیش للیت نومبر میں ریٹائر ہو رہےہیں۔

بھارتی آئین کے تحت سپریم کورٹ کےجج 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں جبکہ ان کی تقرر صدر سنیارٹی کے لحاظ سے کرتا ہے۔

اودے امیش للت نے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں ایک اندازے کے مطابق 45 ملین مقدمات زیر التوا ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کا ایک مستقل بینچ ہوگا۔

انہوں نے عہد کیا کہ تین ججوں کی بینچوں کو بھیجے گئے مقدمات کی سماعت میں تیزی لائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کےسابق چیف جسٹس این وی رمانا گزشتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.