بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا سیلاب متاثرین کےلیے فنڈ ریزنگ کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون اور جلسوں میں فنڈ ریزنگ کریں گے۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جو تمام صوبوں میں متاثرین تک فنڈز پہنچائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کےلیے ٹیلی تھون اور جلسوں میں فنڈ ریزنگ کریں گے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ چلتی رہے گی، پیر کو سیلاب متاثرین کےلیے فنڈ اکٹھا کرنے کےلیے ٹیلی تھون کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو امدادی کاموں کےلیے رضا کارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے تحت کمیشن امداد سیلاب متاثرین تک پہنچائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.