homemade hookup office hookup knoxville hookups dailydot hookup app being honest about wanting hookup reddit hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ریلویز کا موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

پاکستان ریلویز نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، ڈویژنوں اور ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں۔

اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ریلوے کے پلوں اور ٹریکس کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، تمام ریلوے افسران 24/7 اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ریلوے ہیڈ کواراٹرز میں موجود رہ کر لمحہ بہ لمحہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

سکھر اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی آنے کے سبب 30 اگست تک ریلوے آپریشن معطل رہے گا۔

سیکریٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا وزارت ریلوے اسلام آباد سے تمام کاموں کی نگرانی کریں گے۔

دوسری جانب سکھر اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی آنے کے سبب 30 اگست تک ریلوے آپریشن معطل  کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک پر پانی آگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.