بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایلون مسک کی والدہ کو گیراج میں کیوں سونا پڑتا ہے؟

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی والدہ، مے مسک نے حالیہ ایک انٹرویو میں اپنے امیر ترین بیٹے سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی والدہ نے انکشاف کیا کہ جب بھی وہ ٹیکساس میں اپنے بیٹے سے ملنے جانا چاہتی ہیں تو انہیں گیراج میں سونا پڑتا ہے۔

یہ جان کر کافی لوگوں کو حیرانی ہوگی کہ ایلون مسک اسپیس ایکس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہتے ہیں اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہونے کے باوجود بھی ان کے پاس رہنے کے لیے اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔

ایلون مسک کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ کسی راکٹ سائٹ کے قریب کوئی فینسی گھر نہیں ہو سکتا، ایسے میں گیراج میں ہی سونا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے ایلون مسک کے ساتھ مریخ پر جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر 6 ماہ کے لیے کہیں اکیلے رہنا پڑے تو ذاتی طور پر مجھے یہ بات پسند نہیں ہے، لیکن اگر میرے بچے ایسا چاہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ چلوں تو میں مریخ پر جاؤں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.