بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

امریکا نے پاکستان کو عالمی وباء کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ کر دیا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے مِل کر کام کرنا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے۔

امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ وباء کے آغاز سے اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی گئی جبکہ ایک کروڑ 83 لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.