بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے وبائی امراض پھوٹ پڑے

محکمۂ صحت خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، صوبے کے مختلف اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 ہزار سے زائد افراد پیٹ، قے، دست اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمۂ صحت نے 35 کیمپ لگائے ہیں، کیمپوں میں صحت کا عملہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

کراچی،کوئٹہ ،سکھر،سجاول،لاڑکانہ، اسلام آباد،…

ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ سانپوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں، تمام کیمپوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے کہا کہ 50 سے زائد مختلف بیماریوں کی ادویات متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش و سیلاب سے مزید 82 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں اس سال سیلابی صورتِ حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.