hookup Monmouth Junction NJ coyote hookup best really free hookup sites dog screening hookup to laptop hookup Wyoming edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی فائنل الیون کیا ہو گی؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاکرے کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کو حتمی شکل دی جانے لگی۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں ترجیح دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اپنے فاسٹ بولرز کو آج آرام کروانے کا امکان ہے جبکہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں چند بیٹرز ہی شرکت کریں گے۔

دبئی شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں۔ ایشین…

جمعہ کو نیٹ سیشن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد کو ترجیح دی گئی جبکہ آصف علی، خوشدل شاہ اور شاداب خان نے پاور ہٹنگ کی مشقیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین کو بولنگ میں ترجیح دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کل دبئی پہنچتے ہیں تو تجربے کی وجہ سے انہیں بھی فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ کا جوش بڑھنے لگا۔

واضح رہے کہ حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، شاہین کی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں دبئی اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل میچ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.