bbw hookups app denver hookup airbnb free amarillo hookups 4 foot by 8 foot solar panel hookup ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چارسدہ میں سیلاب سے تباہی کے مناظر

خیبرپختونخوا کے کئی شہر سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں اور نوشہرہ کے بعد اب چارسدہ میں بھی سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔

ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس کا پل سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔

پل بہہ جانے سے تحصیل شب قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور ایریگیشن سسٹم تباہ ہوگیا۔

نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، اس وقت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

نوشہرہ کے ساتھ ساتھ ضلع چارسدہ بھی بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے اور شہریوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے۔

چارسدہ میں خیالی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہورہا ہے جبکہ پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.