dknight magicbox ii bluetooth hookup a v hookup on xbox 360 app for plane hookups burley bike hookup edelman hookup gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کیلئےمنتخب ہونے پر فخر ہے، نادیہ خان

آئندہ ماہ ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم میں منتخب ہونے والی 21 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر نادیہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے منتخب ہونے پر فخر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں میدان میں ساتھی کھلاڑیوں کو جوائن کرنے کے لیے تیار ہوں۔

نادیہ خان کا کہنا ہے کہ فٹ بال میں ہمیشہ بلند اہداف رکھے ہیں، امید ہے ایک دن خواتین کی ٹاپ لیگ ویمن سپر لیگ بھی کھیلوں گی۔

کراچی پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ساف ویمنز فٹبال…

واضح رہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ماریہ خان کپتان اور ملیکہ نور نائب کپتان جبکہ عدیل رزقی کوچ ہوں گے۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی چیمپئن شپ کا آغاز 6 ستمبر سے ہوگا، فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر گزشتہ ہفتے بھارت پر پابندی لگائی تھی لیکن ساف چیمپئن شپ کے ابتدائی شیڈول میں بھارتی ٹیم بھی شامل ہے، جس میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہونا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.