
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر 77 پولیس اہلکار مامور کر دیے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کے ساتھ ایس پی کی سربراہی میں 77 پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق دوسرے صوبوں سے قانون کے مطابق نفری ملی تو سابقہ وزیراعظم کو مہیا کی جاسکتی ہے، اسلام آباد پولیس ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض ادا کرنے میں پیش پیش ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہر سابق وزیراعظم کو صرف 5 سیکیورٹی اہلکار مہیا کئے جاتے ہیں، لیکن عمران خان کو 77 پولیس اہلکار صرف دارالحکومت کی پولیس فراہم کر رہی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم کو 8 اہلکار گلگت بلتستان پولیس سے فراہم کیے گئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایسی منفی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کیا جائے، جس سے پولیس کی کردار کشی ہو۔
Comments are closed.