بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: کتے نے ایئرپورٹ پر زرعی اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

امریکا کے محکمہ کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن میں فرائض سرانجام دینے والے سرکاری کتے نے زرعی اشیا کی غیرقانونی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

یہ کتے دیکھنے میں نہایت معصوم لگتے ہیں لیکن ان کی تربیت ہی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش سے ایک جوڑا اپنے ساتھ کئی زرعی اجناس بشمول چاول، پھل، سبزیاں، پتے، بیج اور 44 کلو گائے کا گوشت لے کر امریکا کے فلاڈیلفیا ایئرپورٹ پر آیا۔

دونوں میاں بیوی نے سامان کے ابتدائی معائنے کے دوران کسی بھی قسم کی زرعی مصنوعات کی موجودگی سے انکار کیا۔

ہیری نامی کتے نے ان اشیائے خور و نوش کو سونگھ کر برآمد کرنے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ زراعت کے مطابق چند ممالک سے امریکا کے اندر بغیر پکے چاول لانے پر پابندی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.