بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھ پر 8 ایف آئی آر درج کی گئیں، 3 میں دہشتگردی کی دفعات ہیں، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو پولیس نے حکومت کے کہنے پر تشدد کیا، مجھ پر 8 ایف آئی آر درج کی گئیں، 3 میں دہشتگردی کی دفعات ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر ایف آئی اے کے ذریعے پرچے کروا رہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ  14 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کر رہے ہیں، جبکہ مزید 16 ہزار این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیے جا رہے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ اگلے جمعہ تک سرکاری اسکولز میں کتابوں کی کمی پوری ہو جائے گی، پنجاب میں سیلاب کے دوران ساڑھے 9 سو اسکولز بند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.