ford escort zx2 sr ecu hookup dog screening hookup to laptop homemade hookup charlotte hookup bars free messege hookup sites california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ سندھ کے لیے  گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے ملک میں کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ،24 ہزار روپے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو دیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے یہ 24 ہزار روپے دیے جائیں گے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 28 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جاری کردیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے سندھ بلوچستان میں بڑی تباہی مچادی ہے ، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کیلیے امداد میں حصہ لیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے آج سکھر پہنچے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وفاقی وزیر خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے اُن کا استقبال کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بعض علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لائیو اسٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم کو سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے آج سندھ کے دورے میں  سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ شامل ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.