بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں ہمارا فلائٹ آپریشن متاثر ہے، پی آئی اے

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی صورتحال کی وجہ سے ہمارا فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ اور اطراف میں موسم اور مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا کوئٹہ آپریشن معطل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ 26 اگست کے روز کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئر لائن کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

بلوچستان میں شدید بارشوں خاص طور پر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید موسمی خرابی کی وجہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آپریشن عارضی طور پر معطل ہے جس کی وجہ سے 12 پروازوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔

تر جمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی کے 310 کراچی تا کوئٹہ، پی کے 322 لاہور تا کوئٹہ اور پی کے 325 اسلام آباد تا کوئٹہ متاثر ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم اور مواصلاتی نظام پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ان کے بحال ہوتے ہی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا جائے۔

کوئٹہ کا فضائی آپریشن کی بحالی اولین ترجیح ہے کیونکہ فضائی آپریشن رابطے کا واحد ذریعہ ہے ترجمان پی آئی اے

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.