بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، ڈائریا پیچش کے کیسز میں اضافہ

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارشوں سے ڈائریا پیچش کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اگست میں 1لاکھ 45 ہزار سے زائد بچے ڈائریا سے متاثر ہوئے جبکہ 14ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے۔

سندھ بھر میں 5 سال تک کے 70 ہزار سے زائد اور پانچ سے10 سال تک کے 74 ہزار سے زائد بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 6 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا جبکہ 72 ہزار سے زائد بچے پیچش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈائریا کےسب سے زیادہ 35 ہزار کیسز ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع ملیر میں 19 ہزار بچے متاثر ہوئے ۔

ضلع کورنگی میں ڈائریا کے 17ہزار سے زائد اور 14ہزار کیسز ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.