
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز قائم کردیےگئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز کراچی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں قائم کیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز سکھر، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں قائم کیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سرکلز اینٹی منی لانڈرنگ اورٹیررسٹ فنانسنگ سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کریں گے۔
ایف آئی اے سرکلز اپنے علاقوں میں منی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات کریں گے۔
Comments are closed.