
امریکی ریاست مشی گن میں تفریحی مقام پر ایک نئی سلائیڈ کو کھلنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی بند کر دیا گیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تفریحی مقاصد کے لیے کھولی گئی سلائیڈ خرابی کے باعث ننھے منچلوں کے لیے خطرہ بن گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منچلے سلائیڈ پر سوار ہوئے لیکن پھسلنے کی بجائے بری طرح ہوا میں اچھلتے ہوئے، گرتے پڑتے نیچے آ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 11 ملین سے زائد بار دیکھا اور 11 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین حفاظتی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں کہہ رہے ہیں کہ انتظامیہ کو 4 گھنٹے لگے اس بات کا احساس کرنے میں کہ کسی کی جان بھی جا سکتی تھی۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج پتہ چلا کہ انجینئرنگ میں ریاضی کی اتنی اہمیت کیوں ہے؟
دوسری جانب تفریحی پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رائیڈ آپریٹر نے سلائیڈ کو کھلنے کے 4 گھنٹوں بعد بند کر دیا تھا، شکر ہے اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پارک کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلائیڈ میں پیش آنے والی خرابی کی تشخیص کے بعد اسے جلد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
Comments are closed.