instant sex hookup sites what is hud hookup app dailydot hookup app hookup Middletown Delaware hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب کی صورتِحال، وزیرِ اعظم نے دورۂ لندن منسوخ کر دیا

سیلاب کی صورتِ حال کی وجہ سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

وزیرِ اعظم نے سیلاب کی صورتِ حال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس بلا لیا ہے۔

شہباز شریف نے وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیرِ اعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد، کراچی، سکھر، خیر پور،پنو عاقل،…

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پوتی حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہے اور وہ لندن میں زیرِ علاج ہیں، جس کے باعث وزیرِ اعظم کو لندن جانا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی منجمد کر دیا ہے، اب تک 326 بچوں سمیت 903 افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیلاب سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور 3 ہزار کلو میٹر سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.