بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کورنگی کازوے پھر بند کردیا گیا

کراچی کا کورنگی کازوے پانی کی سطح بڑھنے پر ٹریفک کے لیے پھر سے بند کردیا گیا ہے۔۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق پل اور بلوچ پل سے ایکسپریس وے بھیجا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ریلوے ٹریک پر بارش کا پانی آنے کے باعث آج بھی کئی ٹرینوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔

کراچی سے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس معطل رہیں گی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.