gay byu hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Wurtsboro NY hookup Monmouth Junction NJ hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان قطر کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد نے ملاقات کی۔ دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں وفد کی قیادت چیئرمین کیو بی اے شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کابینہ کے اہم ارکان اور اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ 

انہوں نے دو طرفہ سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسے جامع اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے قطر کے امیر کی قیادت میں قطر کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کو سراہا۔ 

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کے ذریعے روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔ 

وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری  اور پالیسی اصلاحات سےآگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق قطر بزنس ایسوسی ایشن نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق قطر بزنس ایسوسی ایشن کا تکنیکی سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.