بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرتگال نے برازیل کو بادشاہ پیدرو اول کا دل واپس کر دیا

پرتگال نے برازیل کے 200ویں جشن آزادی کی تقریبات کے لیے سابق بادشاہ پیدرو اول کا دل برازیل کو واپس کر دیا۔

دو صدیوں قبل برازیل کے بادشاہ پیدرو اول کا دل ان کی نعش سے نکال کر ایک کیمیائی مادے میں محفوظ کیا گیا تھا۔

ڈان پیدرو برازیل اور پرتگال دونوں کی تاریخ میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں۔

مرنے کے بعد ان کے دل کو پرتگال کی ایک چرچ میں محفوظ کیا گیا جبکہ باقی جسم برازیل کے ساؤ پاؤلو مونیومنٹ میں موجود ہے۔

پرتگال کے شہری حکام نے 7 ستمبر کو ہونے والی یوم آزادی کی 200 سالہ تقریبات کے لیے بادشاہ پیدرو اول کا دل برازیل بھیجا ہے۔

برازیل کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہم پیدرو اول کے دل کو اتنی ہی عزت گے جیسے وہ حیات ہوں، اور ہمارے ساتھ ہوں، ان کے دل کو ایک غیر ملکی رہنما کے سرکاری دورے جیسی عزت دی جائے گی۔

پیدرو اول کا دل 9 کلو وزنی ایک گلدان نما برتن میں رکھا ہے، برازیل کے صدر بولسونارو اس دل کے لیے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تقریب منعقد کریں گے۔

اسے وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹرز میں 17 دنوں تک رونمائی کے لیے رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.